اعمال برکت رزق

ترقی دین و دنیا

ذیل کا عمل دین اور دنیا کے تمام اور بشمول رزق میں اضافہ اور دیگر حاجات کے لیے بہت ہی مفید ثابت ہوا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ بعد از فراغت نماز مغرب دور کعت نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں بعد الحمد شریف کے ۲ بار سورہ مزمل شریف پڑھے، اس کے بعد سلام پھیرے اور سجدے میں جا کر ۲ بار سورہ مزمل شریف کو اس طرح پڑھے کہ جب لفظ و کیلا پر پہنچے تو یہ الفاظ فَاتَّخِذُهُ وَكِيلاً ۸ بار پڑھے اور پھر سوره مزمل شریف کو مکمل کرے، پھر سجدے سے سر اٹھائے اور دو زانو بیٹھ کر اول ۱۶ بار درود الصوفی پڑھے، پھر گیارہ بار سورہ مزمل شریف کو یايُّهَا الْمُزَّمِّلُ ۲ بار کہہ کر شروع کرے اور بقیہ سورۃ کو مکمل کرے اس کے بعد پھر ۱۶ بار درود الصوفی پڑھ کر دوبارہ سورہ مزمل شریف کو شروع کرے اور گیارہ بار مکمل کر کے یا مغنی ۱۹ بار” یا مهیمن” ۲۷ بار پڑھ کر اپنی بہتری کے لیے رب العزت کے حضور دعا مانگے ۔ چالیس یوم کے بلاناغہ عمل سے دن بدن رزق میں اضافہ اور دین و دنیا کے تمام امور و حاجات میں عجیب و غریب طریقے سے ترقی و تاثیر پیدا ہو جائے گی۔ نہایت مجرب عمل ہے۔