اعمال سیارگان

ترقی رزق کا عمل

شمس تسلیث مشتری

 شمس تسلیث مشتری کے وقت دوران مشتری کی ساعت میں سفید کاغذ پر 111 مرتبہ یا مغنی زعفرانی سیاہی سے لکھیں اگر اس میں مشک بھی شامل کر لیں تو سونے پر سہاگہ والی بات ہے پھر اول و اخر 13 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 1,111 مرتبہ یا مغنی پڑھ کر اس پر دم کریں پورے عمل میں شمس اور مشتری کے بخورات جلاتے رہیں جب تعویز تیار ہو جائے تو اس بخور کی دھونی دے جس سائل کو دیں گے اس کو 1,111 بار یہ مغنی کم از کم 21 دن اور زیادہ سے زیادہ 40 دن کے لیے پڑھنے کو دیں عمل جس دن ختم ہو اس دن سوا کلو شیرینی پر 112 بار پڑھ کر نابالغ بچوں پر میں بانٹ دیں پھر 112 بار اس کا ورد جاری رکھیں ان شاءاللہ خوب رزق میں ترقی ہوگی تعویذ پہننے ساتھ ہی ساتھ رزق کے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے اس کے ساتھ رہنا شروع ہو جائیں گے اور نظر بھی آئیں گے

باوضو اور تعویز لکھنے کے بعد اصولوں سے واقفیت ضروری ہےجو بھی تعویذ تیار کریں وہ اس کا صدقہ گیارہ سو گیارہ (1111) روپے کسی مستحق کو ضرور دیں اگر عاملین زیادہ تعویز تیار کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں سائل کو دیتے وقت 111 روپے صدقہ ضرور کر دیں یا پھر ان سے خود لے کر صدقہ کر دیں تعویز بنانے کا جتنا بھی ہدیہ سائل سے لینا چاہیں وہ عاملین کی اپنی مرضی ہے