امامت کا بیان, باب الصلوۃ

تنہا نماز پڑھنا کیسا

زید کسی امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتا ہے۔اگر دباؤ ڈالنے پر کبھی پڑھ لیا تو دہرا لیتا ہے۔تو زید کے بارےمیں شریعت کا کیا حکم ہے؟
الجواب:اگر زید ازراه نفسانیت بلا وجہ شرعی کسی کے پیھے نماز نہیں پڑھتا ہے تو وہ گنہگار ہے لیکن اگر وہاں کے امام کوئی شرعی خرابی رکھتے ہوں مثلا صحیح عقیدہ،صحیح طہارت یا صحیح قرآت والے نہیں ہیں یا داڑھی کٹا کر ایک مشت سے کم رکھتے ہیں تو اس صورت میں زید حق بجانب ہے بیشک ایسے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہيں۔
كما هو مصرح فی الكتب الفقهية-وهو تعالى اعلم بالصواب
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول