اعمال قضائے حاجات

تعمیری کام میں رکاوٹ دور کرنے کا عمل

جائیداد یعنی مکان دکان یا کارخانہ وغیرہ کا تعمیری کام خاصا مشکل ہے اکثر ان میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے جس سے تعمیری کام رک جاتا ہے۔ جو شخص بھی تعمیری کام کا آغاز کرے اسے چاہئے کہ کام کے آغاز سے 7 دن قبل اس اسم پاک (یا مبدی)کو 777 – مرتبه اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ بعد از نماز عشاء پڑھے اور اللہ کے حضور – اپنے کام کی دعا کرے۔ آٹھویں دن جب تعمیری کام شروع ہو تو پہلی اینٹ پر یا مبدی لکھ کر بنیادوں میں لگا دے۔ اور اللہ کے حضور دو نفل حاجت کے اسی تعمیراتی جگہ پر کسی پاک صاف جگہ پر مصلی بچھا کر ادا کرنے چاہئیں ان شاء اللہ اس عمل کے بعد ذاکر کا تعمیری کام رکے گا نہیں اور نہ صرف طے شدہ مدت سے پہلے ہی مکمل ہو جائے گا بلکہ ہر قسم کی کمی یا نقص سے پاک ہوگا۔ اس اسم کی برکت سے جب تعمیراتی کام مکمل ہو جائے تو ذاکر کو چاہئے کہ وہاں پر رہنے یا کام کرنے سے قبل 70 مساکین میں کھانا تقسیم کرے۔ 70 سے زیادہ ہو جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں، لیکن 70 سے کم نہیں ہونے چاہئیں۔ اس کے بعد جو چیز بھی اس نے تعمیر کی ہے اللہ تعالیٰ جل شانہ اس کی حفاظت فرمائے گا۔