جو شخص صبح کی نماز پڑھ کر قرآن مجید کھولے اور بقدر سو آیت کے پڑھ لے، تمام دنیا کے بقدر اُس کا ثواب لکھا جاتاہے۔ ( حضرت عمرو بن میمون از شرح احیاء از فضائل قرآن مجید ، ص ۲۷)
یہ ثواب حاصل کرنے کے لئے بعد نماز صبح سو (۱۰۰) آیات کی تلاوت کرے یا کم از کم سورۃ یس کی دیکھ کر تلاوت کرے جس میں ۸۳ آیات شامل ہیں اور ساتھ ساتھ ۱۷ آیات کہیں اور سے ملا کر ۱۰۰ آیات پوری کرلے تا کہ اس قدر عظیم دولت نصیب ہو جائے ۔