مسئله زید نے ہندہ سے کہا کہ اگر تم کہو تو میں کل جا کر اپنی بیوی کو طلاق دیدوں تو دریافت طلب یہ امرہے کہ اس جملہ سے طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟
الجواب: اللهم هداية الحق والصواب صورت مسئولہ میں زید کے اس قول سے کہ اگر تم کہو تومیں کل جا کہ اپنی بیوی کو طلاق دیدوں اس کی بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوئی. وهو تعالی اعلم
فتاویٰ فیض رسول جلد دوم ص 115۔