مسئلہ
زید نے اپنے ماموں کے نام اپنی مدخولہ بیوی کے بارے میں مندرجہ ذیل تحریر بھیجی۔
اس تحریر کے بموجب اس کی بیوی پر کونسی طلاق واقع ہوئی۔ محترم المقام جناب ماموں صاحب
السلام علیکم
بعدہ تحریر یہ ہے کہ نہ آپ ہمارے لائق ہیں نہ ہم آپ کے لائق ہیں لہذا ہم آپ کی لڑکی کو طلاق دینا چاہتےہیں۔ طلاق طلاق طلاق طلاق طلاق طلاق ۔
الجواب
صورت مسئولہ میں زید کی بیوی پر طلاق مغلظہ واقع ہوگئی کہ اب بغیر حلالہ وہ زید کے لئے حلال نہیں۔ قال اللہ تعالیٰ فان طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره
وهو تعالى اعلم بالصواب
فتاویٰ فیض رسول جلد دوم
صفحہ نمبر 113