طبیعت میں نرمی پیدا کرنا
اگر کسی کی طبیعت بہت زیادہ غصیل ہو ، بات بات پر اسے غصہ آجاتا ہو کس کی بات برداشت نہ کرتا ہو ہر وقت لڑنے جھگڑنے پر آمادہ رہتا ہو طبعیت میں بہت زیادہ اکھڑ پن ہو کسی کی نہ سنتا ہو اور بلا وجہ غصہ کرتا ہو تو اسے چاہئے کہ اکتالیس مرتبہ با وضو حالت میں پڑھ کر پانی پر دم کرے اور ہر روز یہ دم کیا ہوا پانی اسے پلایا جائے ۔ بفضل باری تعالیٰ اس کا غصہ جاتا رہے گا۔ طبیعت میں نرمی اور رحم دلی کے جذبات پیدا ہوں گے سورہ فاتحہ کی برکت سے اس کی طبیعت اعتدال پر آجائے گی۔ اس میں صبر و برداشت کا مادہ پیدا ہو جائے گا۔ معمولی معمولی بات پر لڑنے جھگڑنے سے باز آجائے گا۔