مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ الصف

الصف کے معنی ایک قطار ہیں۔ راہ خدا میں صف بستہ ہو کر لڑنے والے صف بندی جو باہم پیوست ہو اور اس کے درمیان کوئی دراڑ یا شگاف نہ رہے پختگی اور مضبوطی نیتیں درست اور غیر متزلزل ایک دوسرے سے ملے رہنا جیسا نماز با جماعت میں ہوتا ہے جما ہوا ثابت قدم وغیرہ۔ اس سورۃ میں مخلوق کا صف بہ صف اللہ کی تسبیح کرنا ذکر ہوا ہے اس لیے اس سورہ کا نام الصف رکھا گیا ہے۔

اگر کوئی بچہ کند ذہن ہو اور وہ الٹے سیدھے کام کرتا ہو تو نماز فجر کے بعد با وضو ایک دفعہ سُورَةُ الصَّف پڑھ کر پانی پر دم کر کے یہ پانی اس بچے کو پلا دیں وہ ٹھیک ہو جائے گا۔

اگر لڑکا یا لڑ کی نافرمان ہوں تو لڑکے یا لڑکی پر بھی دم کریں اور یہ پانی اسے پلا دیں وہ نافرمانی چھوڑ دے گا۔

 اگر 3 دفعہ سُوْرَةُ الصَّف پڑھ کر لڑکے پر دم کیا جائے تو وہ والدین کا فرمانبردار ہو گا۔ 

اگر کوئی شخص کمزور ہو اور کمزوری زیادہ ہو رہی ہو تو وہ سفید کاغذ پر زعفران و عرق گلاب سے سُورَةُ الصَّف لکھے اور اسے تعویذ بنا کر گلے میں ڈال لے یا با زور پر باندھ لے تو اسے شفا ملے گی اور اس کی کمزوری ختم ہو جائے گے۔ 

اگر کوئی نزلہ زکام کا مریض ہو تو 3 دن تک روزانہ چینی کی پلیٹ میں عرق گلاب اور خالص شہد سے سُورَةُ الصَّفِ لکھ کر اور پانی میں گھول کر یہ پانی پی لے 3 دن کے اندر نزلہ زکام ختم ہوگا اور اسے شفا ملے گی۔