مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ ملک

سورۃ الملک برائے حصول اولاد

لملک کے معنی بادشاہی اور سلطنت کے ہیں۔ کیونکہ اس سورۃ میں اللہ کی بادشاہی اور سلطنت کااعلان ذکر کیا گیا ہے اس لیے اس سورۃ کا نام الملک رکھا گیا۔ 

ہر حاجت پوری ہوگی 

اگر کوئی شخص 41 دفعہ سُوْرَةُ الْمُلْک تلاوت کرے گا تو اس کی تمام مشکلات حل ہوں گی اور حاجات پوری ہوں گی۔ 

حصول اولاد کیلئے 

اگر کوئی بے اولاد سُورَةُ المُلک کا نقش زعفران و عرق گلاب سے لکھ کر پانی میں گھول کر یہ پانی 41 دن تک پیئے گا تو اگر مقدر میں اولادلکھی ہے تو اسے ضرور ملے گی۔ 

سورۃ ملک کی شان:

 رسول خدا نے فرمایا قرآن مجید کی ایک ایسی سورۃ ہے جس کی تیسں آیات ہیں جو پڑھنے والے کے لیے قیامت کو کیس لڑے گی اور جنت پہنچا کر دم لے گی ۔ سورۃ ملک عذاب قبر سے بھی بچائے گی۔