سورۃ الجمعہ کے فائدے و اعمال محبت
الجمعہ کے معنی فوج کے اکٹھے ہونے کے ہیں یعنی اکٹھا ہونے کا دن، اکٹھا کرنے والا اجتماع ۔ الجمعہ بطور علم ہفتے کے دنوں سے ایک دن ہے۔
عربہ بھی الجمعہ کا قدیم نام ہے۔ سریانی میں معرب کہتے ہیں عروبہ بمعنی رحمت ہے۔ عروبہ اعرب سے ہے اس کے معنی روشن و بزرگ دن ہیں۔
کعب بن لوی نے اس کا نام المجمعة رکھا کیونکہ اس سورۃ میں خاص المجمعہ کا ذکر کیا گیا ہے اس لیے اس سورۃ کا نام الجمعہ رکھا گیا۔
اگر کوئی شخص جمعہ کے دن سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ پڑھ کر پانی پر دم کرے گا اور یہ پانی اپنی بیوی کو پلائے گا تو نفرت محبت میں بدل جائے گی۔ اگر دونوں میاں بیوی پی لیں تو زیادہ بہتر ہے کم از کم سورۃ 3 دفعہ پڑھی جائے ۔
اگر کوئی شخص چاہے کہ بیوی اور خاوند میں محبت پیدا ہو جائے تو 40 گول سرخ مرچیں لے کر ہر مرچ پر 7 دفعہ سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ پڑھ کر دم کرے تو وہ بے قرار ہو کر ایک دوسرے سے محبت کریں گے۔
اگر کوئی بلاوجہ نوکری سے نکال دیا گیا ہو تو وہ ہر نماز کے بعد 3 دفعہ سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ کی تلاوت کرے وہ بہت جلد اپنی نوکری پر بحال ہو جائے گا۔
اگر کوئی شخص جلد کی بیماری میں مبتلا ہو تو روزانہ 21 مرتبہ سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ کی تلاوت کر کے مریض پر دم کریں اور چند دنوں تک اسی طرح کرتے رہیں بیماری دور ہو جائے گی۔