سورۃ المنفقون کے اعمال
کافراس قدر اسلام کیلئے نقصان دہ نہ تھے جس قدر منافق تھے۔ ان منافقوں کا ذکر قرآن میں بار بار آیا ہے اور یہ پوری سورۃ ہی منافقوں کے حالات بیان کرتی ہے اس وجہ سے اس سورۃ کا نام ہی المنفقون رکھا گیا ہے۔
بیـــــــماریوں سے محفـــــــوظ رہنے کیلئے
اگر کسی جگہ بیماری کے پھیلنے کا خطرہ ہو تو اس وقت سُوْرَةُ الْمُنفِقُونَ کی تلاوت کر کے پانی پر دم کرے اور محفوظ رہنے کی دعا کرے پھر یہ پانی تھوڑا تھوڑا کر کے پیتارہے ان شاء اللہ اس بیماری سے محفوظ رہے گا۔
بـــــــرے کامـــــــوں سے بچنے کیلئے
اگر کوئی شخص کس طرح بھی برے کاموں سے باز نہ آتا ہو تو پرانی قبر سے تھوڑی سی مٹی لے کر اس پر 12 وفعہ سُوْرَةُ المُنفِقُونَ کی تلاوت کر کے دم کرے اور کسی میوہ دار درخت کے نیچے دفن کر دے۔ دفن کرتے وقت دعا مانگے کہ فلاں کو برے کاموں اور بری حرکات سے اللہ محفوظ رکھ چند دنوں میں وہ برے کام چھوڑ دے گا۔