اعمال شفاء, اعمال متعلقہ عورتوں کے مسائل, مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ الطلاق

سورۃ الطلاق کے معنی اور اس کے اعمال

 الطلاق کے معنی علیحدگی ہیں کیونکہ اس سورۃ میں طلاق کے احکام تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں اس لیے اس سورۃ کا نام الطلاق رکھا گیا۔ 

بیـــــــماریوں سے محفوظ

اگر کوئی شخص سُوْرَةُ الطَّلَاقِ لکھ کر یا اس کا نقش لکھ کر اپنے پاس رکھے گا تو وہ بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔

شـــــــفا پانـــــــے کے لیے

اگر بیمار کے گلے میں سُورَةُ الطَّلاقِ کا نقش ڈالے گا تو وہ شفا پائے گا۔

زخـــــــم ٹھیک ہو جـــــــائے

اگر کوئی شخص سُوْرَةُ الطَّلاقِ3بار پڑھ کر شدید زخموں پر دم کرے گا تو وہ زخم جلد ٹھیک ہو جائے گا۔

دودھ بڑھـــــــانے کا عـــــــمل

اگر سُورَةُ الطَّلاقِ لکھ کر یا اس کا نقش لکھ کر پانی میں گھول کر یہ پانی عورت کو پلا ئیں تو اس کا دودھ بڑھ جائے گا۔

حـــــــمل کے دوران درد ٹھیک کـــــــرنے کے لیے

اگر حاملہ عورت کی صحت خراب ہو اور اسے تکلیف ہو تو سُورَةُ الطَّلاقِ زعفران د عرق گلاب سے لکھ کریا اس کے نقش کو لکھ کر اسے پانی میں گھول کر یہ پانی پلائیں تو اس کی صحت اچھی اور تکلیف ختم ہوگی۔

مـــــــرض جذام

اگر کسی کو مرض جذام و برصہو تو سُوْرَةُ الطلاق زعفران و عرق گلاب سے لکھ کر پانی میں گھول کر پلائیں مرض ختم ہوگا۔