التغابن کے معنی ایک دوسرے کے مقابلہ میں گھاٹا اٹھانا ہے۔قیامت کے دن کوئی فائدہ اٹھائے گاتو کوئی نقصان اٹھائیگا۔ اس لئے اس سورۃ کا نام التغابن رکھا گیا۔
اگر کوئی سُورة التغابن لکھ کر یا اس کا نقش لکھ کر اپنے پاس اور اپنے گھر میں رکھے گا تو جمیع آفات سے محفوظ رہیگا۔
اگر کوئی شخص 7 مرتبہ سُوْرَةُ التَّعَابُنِ پڑھ کر اپنے زیورات سونا چاندی مال اور روپیہ وغیرہ پر دم کر دے گا تو حفاظت رہے گی۔
اگر کوئی شخص اپنےمرحوم والدین سے ملنا چاہتا ہو تو نماز عشاء کے بعد اپنے مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے 7 دقعہ سُورَةُ التَّغابن کی تلاوت کرے پھر کسی سے بات کیے بغیر اپنے بستر پر سو جائے۔ سونے سے پہلے اس کا ثواب والدین کو ہدیہ کرے۔ رات کو خواب میں والدین سے ملاقات ہوگی۔