فاطر کے معنی شگاف ڈالنے والا ظاہر کرنے والا یعنی دوسرے لفظوں میں اللہ آسمانوں کو چیرتا ہے بارش کے ساتھ اور زمین کو چیرتا ہے
سبزیوں کے ساتھ اس سورۃ کی پہلی آیت میں وہ خدا جس نے آسمانوں اور زمین کو پردہ عدم سے شگاف کر کے پیدا کیا اس لیے اس سورۃ کا نام سُورَةُ فَاطِر رکھا گیا۔
اس سورۃ کا ایک اور نام ملائکہ بھی ہے کیونکہ اس سورۃ میں فرشتوں کے پروں کے تعداد بیان کی گی ہے اس لیے اسے ملائکہ کا نام بھی دیا گیا ہے۔
اگر کسی نے کسی بڑے افسر کے سامنے جانا ہو یا درخواست دینی ہو تو با وضو سُورَةُ فَاطِر کو 75 بار پڑھے اور درخواست پر انگلی سے اپنا مقصد بھی لکھے اور درخواست بھیج دے ان شاء اللہ تعالی درخواست منظور ہوگی۔