زمر زمرہ کی جمع ہے اور اس کے معنی گروہ اور جماعتیں ہے۔ زمرہ زمر سے مشتق ہے جس کے اصل معنی آواز ہے کیونکہ جماعت بھی آواز سے خالی نہیں ہوتی ۔
اہل جنت و دوزخ کے گروہ کے گروہ قیامت کے دن اپنے اپنے ٹھکانوں کی طرف جائیں گے۔ یہ ذکر اس سورۃ میں کیا گیا ہے اسلیے اس کا نام زمر رکھا گیا۔
مال میں برکت کیلئے
اگر کوئی شخص چاہے کے اُس کے مال و دولت میں برکت ہو تو روزانہ باوضو 7 مرتبہ سُوْرَةُ الزُّمَر پڑھے ان شاء اللہ مال میں برکت ہوگی۔
کھوئی ہوئی عزت واپس
اگر کوئی شخص چاہے کہ اُسے کھوئی ہوئی عزت دوبارہ حاصل ہو تو با وضو 7 مرتبہ روزانہ سُورَةُ الزُّمَرِ پڑھے ان شاء اللہ تعالٰی کھوئی ہوئی عزت دوبارہ بحال ہوگی۔