سورۃ یٰسین سے کرنے والے اعمال
اس سورۃ کو قرآن پاک کادل بھی کہا جاتا ہے۔ یٰس کے معنی یہ ہے کہ “اے انسان کامل” اس سے مراد حضور ﷺ ہیں.اس سورۃ کی ابتدا ہی یٰس سے ہے اس لیے اس سورۃ کا نام یٰس رکھا گیا ہے۔
حضرت محمد صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص خدا کی رضا کی خاطر سُورَة یٰس کی تلاوت کرئے گا اس کے گناہ بخشے جائے گے اور 12 ختم قرآن کا ثواب اُس کو ملے گا۔
مرض الموت
اگر مرض الموت میں مبتلا شخص کے پاس سُورَةُ یٰس پڑھی جائے تو اُس کے تمام حروف کے بارہ گنا فرشتے نازل ہو کر مرنے والے کے لیے بخشش کی دعا کریں گے۔ مرتے وقت بھی موجود ہونگے اور نماز جنازہ ودفن میں بھی شریک ہونگے ۔ اگر سکرات موت کے وقت مریض یا اُس کے ساتھ کوئی دوسرا آدمی پڑھے گا تو رضوان بہشت اس کے لیے جنت سے جام شربت لے کر آئے گا۔ جسے وہ بستر پر لیٹے ہوئے پیئے گا اور سیراب ہو کر مرے گا۔ اگر کوئی سُورۂ یٰس کی تلاوت روزانہ کرے گا تو دنیا اور آخرت کی بھلائیاں ملیں گی۔
موتیا بند کا علاج
باوضو سورۂ یٰس پڑھ کر سرمہ پر دم کر کے آنکھوں میں روزانہ بلاناغہ لگانے سےان شاء اللہ موتیا دور ہو جائے گا۔
اختلاج قلب
سورة يٰس کو باوضو اس طرح پڑھے کہ پہلے مبین سے لوٹ کر دوبارہ پڑھا شروع کر دیے جب دوسرے مبین پر پہنچے تو پھر لوٹ کر شروع سے پڑھے اس طرح ساتویں مبین پر پہنچے تو لوٹے بغیر سورۃ ختم کر لے پھر پانی پر دم کر کے مریض کو پلائے اور یہ عمل 11 روز تک جاری رکھے ان شاء اللہ تعالیٰ دل کی تمام بیماریوں سے نجات حاصل ہوگی۔
قرض کی ادائیگی کیلئے
جو شخص روزانہ بعد نماز عشاء 7 مرتبہ سُورَةُ یٰس پڑھے گا ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی قرض سے نجات حاصل ہوگی۔
دودھ میں اضافہ کیلئے
اگر کسی عورت کا دودھ ختم ہو گیا اور بچہ بھوکا رہتا ہو تو سوره ٰیٰس با وضو کسی چینی کی پلیٹ یا کاغذ پر لکھے اور پانی میں گھول کر عورت کو پلائے ان شاء اللہ تعالیٰ عورت کا دودھ اتنا ہو جائے گا کہ بچے کا پیٹ بھر سکے۔
قضائے حاجات
اگر کوئی شخص تین دن متواتر سُورَةُ یٰس کو 2 7 بار پڑھ لے تو انتہائی مشکل حاجت حل ہوگی
دل نرم کرنے کیلئے دل کی سختی دور کرنے کے لیے
اور دل میں محبت اور شفقت نرمی پیدا کرنے گناہوں سے بچنے اور بزرگوں کی نصیحت پر عمل کرنے کے لیے سُوره یٰس با وضو کی چینی کی پلیٹ پر لکھ کر اور اُس شخص کو پلائے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اُس کا دل نرم ہو گا۔
رحمت کی بارش ہو
باران رحمت طلب کرنے کے لیے اور خشک سالی سے نجات کے لیے سُورَةُ یٰس 75 بار پڑھے ان شاء اللہ فضل و رحمت کی بارش ہوگی اور کھیتی خوب سیراب ہوگی۔
قیدی کی رہائی
اگر کوئی شخص بے گناہ قید میں ہو تو اس کی رہائی کا کوئی راستہ نہ ہو تو با وضو 75 بار سُورَةُ یٰس پڑھے۔ ان شاء اللہ جلد ہی قیدی قید سے رہا ہوگا۔
مال و دولت کیلئے
اگر کوئی شخص روزانہ تین بار سُورَةُ یٰس کو پڑھتارہے توکچھ عرصہ بعد غربت دور ہوگی اور رزق کی فراوانی ہوگی۔
ہر کام کیلئے
اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہو کہ اُس کا ہر کام آسانی سے ہو اور اُسے کوئی مشکل پیش نہ آئے تو وہ روزانہ نماز فجر کے بعد سُورَةُ یٰس ایک بار پڑھ لیا کرے۔ ان شاء اللہ اس کے تمام کام آسانی سے ہوں گے۔