مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورہ التحریم

سورہ التحریم کے اعمال

 التحریم کے معنی حرام کرنا ہے۔ حضور نے ازواج کی سخت ناراضگی سے پریشان ہو کر جائزکام کو ترک کر دیا۔ اس واقع کا اس سورۃ میں ذکر ہے۔ اس لیے اس سورۃ کا نام التحریم رکھا گیا۔

مـــــــرگی کا علاج

اگر سورة التحريم لکھ کر اور پانی میں گھول کر یہ پانی مرگی والے شخص پر چھڑ کا جائے تو اس سے شیطان جل جائے گا اور مریض شفا پائے گا۔ 

شـــــــوہر اور اولاد فـــــــرمابردار بنانے کا عمل

اگر کوئی عورت سُورَةُ التَّحْرِیم روزانہ پڑھے گی تو اس کا خاوند سے ہمیشہ آرام سے رکھے گا اور اس کی اولا د فرمانبردار ہوگی۔ 

کھـــــــیت آفـــــــات سے محفوظ

اگر کوئی شخص سُورَةُ التَّحْرِيم زعفران و عرق گلاب سے لکھ کر پانی میں گھول کر یہ پانی اپنے کھیت میں ڈال دے گا تو یہ کھیت آفات سے محفوظ رہے گا اور اس سے اگنےوالا پھل بابرکت ہوگا۔