مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ الصفت

سُوْرۃالصَّفْتِ کے معنی

 صفت کے معنی صف باندھے والا کے ہے. اس سورۃ کی پہلی آیت میں صف باندھنے والوں کی فرشتوں یا مجاہدوں کی منتظم صفوں اور پرواز کرنے والے قطاروں میں پرندوں اور نمازیوں کی صفوں کی اللہ نے قسم کھائی ہے۔

 ہر حاجت پوری ہو

اگر کوئی سُورَةُ الصفتِ 7 بار پڑھے تو اُس کے ہر حاجت پوری ہوگی۔

 آسیب سے نجات 

اگر کسی پر سخت قسم کا آسیب مسلط ہوتو داہنے کان میں سات بار اذان ایک بار فــاتــحــه ایک بار آیت الکرسی، ایک ایک بارسورة الفلق سورة الناس، سورة الطارق ، سورة الحشركي آخری چار آیت اور پوری سُورَةُ الصَّفَتِ پڑھ کر دم کرے ان شاء اللہ آسیب اُسی وقت جل جائے گا۔