المزمل کے معنی چادر میں لپٹے ہوئے ہیں۔ آغاز رسالت کے ابتدائی دور میں رسول خدا رات کے ابتدائی حصے میں آرام فرمانے کیلئے لیٹے تھے کہ خالق نے یہ آیات نازل کیں یعنی اے ہمارے حبیب اب چادر اوڑھ کر لیٹنے کا وقت نہیں، خلق کو جگانے کی ذمہ داری ہے کیونکہ اس سورۃ میں اس واقعہ کا ذکر ہے اس لیے اس سورۃ کا نام المزمل رکھا گیا ہے۔
اگر کوئی شخص عید قربان کے دن غسل کر کے مسجد کے راستے کی خاک اور پڑاؤ کی خاک لے کر 9 دفعہ اس پر سُورَةُ المُزمل پڑھ کر دم کر کے اور دشمن کے گھر کی طرف پھینک دے گا جو اسے ہر وقت نقصان دیتا ہو ، وہ ہلاک ہو گا۔ شرعی حدود کا خاص خیال رکھے ورنہ نفع کے بجائے نقصان ہوگا۔
عارفان حق فرماتے ہیں کہ سورۃ مزمل کی تلاوت رزق کی کشادگی کے لیے بے نظیر و بے مثال ہے۔
روحانی ترقی کے لیے بروز جمعرات شروع کریں اور 41 دن تک 41 بار روزانہ اول آخر 11 بار درود شریف پڑھیں تجلیات الہی اور انوارات کی بارش ہوگی اور حجابات اٹھ جائیں گے۔
کسی شخص کے بچے پیدا ہو کر اکثر مر جاتے ہوں تو وہ 7 دفعہ سُورَةُ الْمُزمِلِ پڑھ کر سپاری پر دم کر کے اس میں سوراخ کر کے اس پیدا ہونے والے بچے کے گلے میں ڈال دے تو ان شاء اللہ بچہ لمبی عمر پائے گا۔ اگر کوئی شخص روزانہ 40 دن تک خلوت میں سُورَةُ المُزمل پڑھے گا تو زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب ہوگا۔