Blog
سوره مزمل
قرآن حکیم کی موجودہ ترتیب کے اعتبار سے سورہ مزمل قرآن حکیم کی سے 73 ویں سورۃ ہے۔ اس سورۃ کی شروعات ایک خاص انداز سے ہوئی ہے اور ایک خاص انداز سے رب العالمین نے رحمۃ للعالمین کو مخاطب کیا ہے۔
سورہ مزمل کی فضیلت
سورہ مزمل کے بے شمار فوائد ہیں۔ اس سورۃ کی تلاوت کرنے والے کو بے شمار برکت نازل ہوتی ہے اور اس سورۃ کی تلاوت کرنے والے کو رب العالمین کے قرب کا احساس ہوتا ہے۔ یوں تو قرآن حکیم کا ایک ایک حرف اپنے اندر پ بے شمار فضیلتیں رکھتا ہے اور قرآن حکیم کا ایک ایک نقطہ مقدس اور قابل احترام ہے لیکن سورہ مزمل کی خصوصیات اپنے اندر عجیب و غریب انفرادیت رکھتی ہیں اور اس کی تلاوت کرنے سے عجیب و غریب فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ سرکار دو عالم کا ارشاد گرامی ہے کہ جو شخص مصائب اور مشکلات کے حالت میں سورۂ منزل کی تلاوت کرے گا اس کو مصائب و مشکلات سے نجات حاصل ہوگی۔ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء نے حضرت حسن بصری سے روایت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ جس شخص کو جادوگر ، ظالم، فاسق دشمن اور حاسد قسم کے لوگ نقصان پہنچانے کی فکر میں ہوں اور وہ روزانہ سورہ مزمل کی تلاوت کرنے لگے تو اس کے دشمن اس کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے اور وہ جادو سے حسد سے اور دشمنوں کی دیگر کاروائیوں سے محفوظ ہو جاے گا۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ سورہ مزمل کی برکت سے میں نے 170 لڑائیوں میں فتح حاصل کی
سورہ مزمل کی عظمت وہ افادیت:
اگر کوئی عورت مسان کا شکار ہو اور اس کے بچے نو عمری ہی میں فوت ہو جاتے ہو تو اس کے قد کے برابر نیلے رنگ کے 40 تار لیں اور ان پر 40 گرہ اس طرح لگائیں کہ ہر گرہ پر سورہ مزمل ایک مرتبہ پڑھ کر اس پر دم کریں پھر اس گنڈے کو حاملہ عورت کے گلے میں ڈالیں بچہ پیدا ہونے کے بعد گنڈے کو بچے کے گلے میں ڈالیں انشاءاللہ حمل بھی محفوظ رہے گا اور بعد میں بچہ بھی سلامتی کے ساتھ زندہ رہے گا