مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ المعارج

المعارج کے معنی بلندیوں والا، درجات والا، مقامات قرب والا ، مالک جنت میں فرشتے احکام و نواہی کے ساتھ چڑھتے ہیں، اس سورۃ میں اس کا ذکر موجود ہے اس لیے اس سورۃ کا نام المعارج رکھا گیا ہے۔ 

اگر کوئی شخص سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ یا اس کا نقش لکھ کر اپنے پاس رکھے تو اسے طاقت میسر ہوگی اور کمزوری دور ہوگی ۔

اگر کوئی سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ لکھ کر اسے موم کی طرح بنا کر حاملہ کے گلے میں ڈالے گا تو یہ عمل جملہ آفات سے محفوظ رہے گا ۔ بچہ پیدا ہونے کے بعد سُورَةُ الْمَعَارِجِ لکھ کر پانی میں گھول کر یہ پانی بچے کو پلائے اور خود بھی پیئے ۔ 

اگر کسی شخص کا گلہ بیٹھ گیا ہو اور اس کی آواز نہ نکل رہی ہو تو سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ زعفران و عرق گلاب سے لکھ کر پانی میں گھول کر یہ پانی اس مریض کو پلایا جائے تو اس کا درد اور گلہ ٹھیک ہو جائے گا۔ 

اگر کسی کو غصہ زیادہ آتا ہو تو وہ  دفعہ سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ پڑھ لے غصہ ختم ہو جائے گا۔