سورت فاتحہ قرآن پاک کی ان عظیم سورتوں میں سے ایک سورت ہے جسے ام القرآن کہا گیا ہے کیونکہ صوفیاء اور فقراء کے نزدیک یہ سورۃ قرآن پاک کی تمام سورتوں کی معرفت اور مافوق الفطرت طاقت کا منبع ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے وہ معرفت چھپا رکھی ہے جو کسی ولی کامل کے بتانے سے اس سورت کے ورد سے حاصل ہوتی ہے۔ دراصل یہ سورۃ قرآن پاک کا ایک مختصر دیباچہ ہے اور جس طرح دیباچے میں آئندہ آنے والے مضامین کی نشاندہی اور روح پیش کی جاتی ہے۔ اسی طرح اللہ تعالٰی نے سورۃ فاتحہ کو فاتحہ القرآن کی حیثیت سے اسے قرآن پاک کے آغاز میں درج کیاسورت فاتحہ کے فوائد اور اس کی فضیلت بے پناہ ہے اور جو شخص اس کی تلاوت کرتا رہے تو اسے اللہ کی مہربانی سے بے پناہ فیوض وبرکات حاصل ہوں گے۔
کیلئے سورت فاتحہ کو روزانہ 70 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے، اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرمائے گا اور اس کی حاجت کو بہت جلد پورا کر دے گا اور اگر سورت فاتحہ کو روزانہ فجر کی نماز کے بعد 41 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنائے تو اس کا کوئی کام ہوئے بغیر نہ رہے گا۔ ہر طرح کی جائز قسم کی حاجت اللہ تعالٰی کی بارگاہ سے پوری ہوتی چلی جائے گی۔
اولیاء اور صوفیاء کا کہنا ہے کہ سورت فاتحہ ہر قسم کے مرض کیلئے شافی علاج کا درجہ رکھتی ہے۔ لہٰذا اگر کسی بیماری میں شفا کی نیت سے سورت فاتحہ کو ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ پڑھنا شروع کر دے اور اللہ سے صحت یابی کی دعا کرے تو 21 روز تک اس پڑھائی کو جاری رکھے آخری روز سورت فاتحہ کو چینی کی صاف پلیٹ پر زعفران سےلکھے اور اس کا پانی پی لے اللہ تعالٰی امراض سے شفا عطا فرمانے والا ہے
کاروبار میں ترقی کیلئے سورت فاتحہ بڑی اکیسر ہے۔ لہٰذا جو شخص کا روبار میں ترقی اور خیر و برکت چاہتا ہو تو اسے چاہئے کہ 40 دن تک 41 مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھے سورت فاتحہ کی برکت سے اس کےکاروبار میں اللہ تعالیٰ وسعت دے دے گا۔ اگر گاہک کم آتے ہوں تو پھر سورت فاتحہ کی پڑھائی سے کاروبار میں چیزوں کی فروخت بہت زیادہ ہو جائے گی اور اس طرح کاروبار بہت اچھا ہو جائے گا۔ جب کاروبار میں ترقی ہو جائے تو صدقہ اور خیرات بھی کرنا چاہئے
اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کے گھر میں خوشحالی آجائے اور اسے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے تو شب جمعہ کو بعد نماز عشاء صاف ستھری جگہ پر بیٹھے اور سورت فاتحہ کو 111 مرتبہ پڑھے اور اس طرح 40 یوم تک پڑھائی جاری رکھے چالیسویں دن اللہ کی راہ میں شرینی تقسیم کرے تو اللہ تعالٰی اس کے گھر میں خوشی اور مسرت کا ماحول پیدا فرما دے گا جس کام میں ہاتھ ڈالے گا کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ خوشحالی میں اللہ کا شکر لازم ادا کرنا چاہئے غریبوں اور مسکینوں کو کبھی کبھار کھانا کھلاتے رہنا چاہئے
اگر کوئی شخص کسی ناگہانی مصیبت میں پھنس گیا ہو اور اسے نکلنے کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو تو اس حال میں گھر کے تمام افراد کو اکٹھا کیا جائے اور مل کر سورت فاتحہ کو 125 مرتبہ 40 یوم تک پڑھنا چاہئے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مصیبت رفع ہو جائے گی اور جو جائز حاجت ہوگی اسے اللہ تعالی پوری فرما دے گا۔
جو شخص قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہو اور قرض کی واپسی کا کوئی ذریعہ بنتا ہوا نظر نہ آئے اور قرض خواہ واپسی قرض کا بار بار تقاضا کرتے ہوں تو اس شخص کو چاہئے کہ 3 دن روزے رکھے اور پھر 7 دن تک سورت فاتحہ کو کثرت سے پڑھے اللہ تعالیٰ قرض کی ادائیگی کے بہت جلد اسباب پیدا فرما دے گا اور آسانی سے قرض سے فارغ ہو جائے گا۔
جو شخص قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہو اور قرض کی واپسی کا کوئی ذریعہ بنتا ہوا نظر نہ آئے اور قرض خواہ واپسی قرض کا بار بار تقاضا کرتے ہوں تو اس شخص کو چاہئے کہ 3 دن روزے رکھے اور پھر 7 دن تک سورت فاتحہ کو کثرت سے پڑھے اللہ تعالیٰ قرض کی ادائیگی کے بہت جلد اسباب پیدا فرما دے گا اور آسانی سے قرض سے فارغ ہو جائے گا۔
بعض اوقات کسی شخص پر جھوٹا مقدمہ بن جاتا ہے ایسی صورتحال میں بڑی پریشانی ہوتی ہے اس مقصد کیلئے سورت فاتحہ کو نماز فجر کے بعد 71 مرتبہ ظہر کے بعد 61 مرتبہ عصر کے بعد 51 مرتبہ مغرب کے بعد 41 مرتبہ اور عشاء کے بعد 21 مرتبہ پڑھے اور اللہ سے دعا مانگے تو اللہ تعالیٰ مہربانی فرمائے گا اور مقدمہ میں کامیابی ہوگی۔