عملیات, مختلف سورتوں کے اعمال

سورۃ الدھر سے علاج

اس سورۃ کے نام ابرار، مفتاح ، ھل اتی ، انسان اور دھر ہیں۔ دھر کے معنی لا انتہا زمانہ، دھر سے مراد لمبازمانہ اور غیر محدود ہے۔ یہ دنیا کی کل مدت پر حاوی ہے کیونکہ اس سورۃ میں اس زمانے کا ذکر ہے اس لیے اس سورۃ کا نام دھر رکھا گیا ہے۔

اگر کوئی شخص سُورَةُ الدھر لکھ کر پھوڑے پر لگائے گا تو پھوڑا ٹھیک ہو جائے گا۔

اگر کوئی سُورَةُ الدَّهِرِ لکھ کر پانی میں گھول کر پیئے گا تو دل کے درد سے نجات پائے گا، جسم تندرست ہوگا۔ بیماریاں ختم ہوں گی۔ 

اگر کوئی سُورَةُ الدَّهِرِ لکھ کر اسے پانی میں گھول کر پڑھائی میں دلچسپی نہ لینے والے بچہ کو یہ پانی پلائے گا وہ پڑھائی میں دلچسپی لے گا۔