اعمال محبت

سلوک اور اتفاق کے لئے

سلوک اور اتفاق کے لئے

جس گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا ہو بات بات پر جھگڑے کی فضا قائم ہو جاتی ہو گھر میں سے کوئی بھی فرد پیار و محبت سے کام نہ لیتا ہو تو ان میں سلوک و اتفاق کی غرض سے باوضو حالت میں نماز فجر کے بعد ایک سو پچیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اور پانی پر دم کرے۔ یہ دم کیا ہوا پانی گھر کے افراد کو پلا دے یا کسی طرح اس پانی میں ملا دے جس سے گھر کے افراد آٹا گوندھ کر روٹیاں پکاتے ہوں چالیس یوم تک یہ عمل کرے۔ اس دوران ان شاء اللہ تعالی گھر میں خیرو برکت پیدا ہو گی گھر والوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے پیار و محبت کے جذبات پیدا ہوں گے اور وہ آپس میں سلوک و اتفاق سے رہیں گے۔