مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورہ طٰہٰ

خواص سورہ طٰہٰ

سورہ طہ کی تعارف

عارفان حق نے طٰہ کے معنی یہ بیان کیے ہیں “ط” کے عدد 9 اور” ہ” کے عدد 5 ہیں جو مل کر 14 بنتے ہیں کیونکہ 14 تاریخ کو چاند کامل ہوتا ہے اس لیے رسول خدا کے مرتبہ بدر کامل کی طرف اشارہ ہے بمعنی سالم چاند یعنی اللہ فرماتا ہے اے ہمارے جلوے کے ساتھ اور ہماری طرف ہدایت فرمانے والے محبوب چونکہ رسول خدا ﷺ کا ایک خاص نام طٰہٰ ہے اس لیے اس سورۃ کا نام طٰہٰ رکھا گیا۔  

سورہ طہ کی فضیلت 

رسول خداﷺ نے فرمایا سورۃ طٰہٰ مجھے موسی کی الواح ( آسمانی تختیوں) سے عطا کی گئی ہے اور فرمایا جو سورۃ طٰہٰ کی تلاوت کرے گا تو اللہ اسے قیامت کے دن مہاجرین و انصار کے برابر ثواب عطاکرے گا۔ 

رزق کی سبیل پیدا ہو

اگر کوئی شخص صبح صادق کے وقت سُورۃ طٰہٰ کی تلاوت کرے گا تو اللہ اس کے لیے رزق کی سبیل پیدا کر دے گا اس کی حاجتیں پوری ہوں گی 

لوگوں کے دل مسخر ہوں

 لوگوں کے دل اس کے لیے مسخر ر ہیں گے اور یہ دشمن پر غالب رہے گا۔ 

شادی نا ہوتی ہوئی

اگر کسی عورت کی شادی نہ ہوتی ہو تو وہ سُورۃ طہ لکھ کر اسے پانی میں گھول کر اس پانی سے غسل کرے تواسکی شادی میں آسانی پیداہوگی ۔ 

حصول رشتہ 

حصول رشتہ یا شادی میں رکاوٹ دور کرنے کیلئے 21 بار روزانہ سُورَةُ طٰهٰ پڑھنے سے مسئلہ بہت جلد حل ہو جائے گا۔