عملیات

خواص سورۃ الرعد

خواص سورہ الرعد

سورہ الرعد کا تعارف

الرعد کے لغوی معنی گرج والا ہیں رعد اس آواز کو کہتے ہیں جو مسموع ہوتی ہے رعد اس آواز کو کہتے ہیں جسے سن کر لوگ اللہ کی تسبیح کرتے ہیں الرعد ایک فرشتے کا نام بھی ہے الرعد آسمان اور بادلوں کی مسکراہٹ (بجلی)کو کہتے ہیں کیونکہ اس سورۃ میں اس کیفیت کا خاص طور پر ذکر ہوا ہے اس لیے اس کا نام الرعد رکھا گیا ہے۔ 

سورہ الرعد کی فضیلت 

رسول خدا ﷺ نے فرمایا جو کوئی سُورَةُ الرُّعْدِ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لے گا تو قیامت تک اس کیلئے ثواب لکھا جائے گا۔

 ابی بن کعب کہتے ہیں کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا جو شخص سُوْرَةُ الرُّعْدِ کی تلاوت کرے گا تو تمام گزشتہ و آئندہ ہونے والے بادلوں کی تعداد سے دس گنا زیادہ اس کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھی جائیں گی اور بروز محشر اللہ کے عہد کو پورا کرنے والوں میں مشہور ہوگا۔ 

بجلی گرنے سے محفوظ

جو شخص سورة الرعد کی زیادہ تلاوت کرے گا 

1. وہ بجلی گرنے کی موت سے محفوظ رہے گا

2. اور اگر مومن ہوگا تو بلا حساب جنت میں داخل ہوگا 

3. اور اپنے خاندان، برادری، رشتہ داروں جملہ واقفان کے حق میں اس کی شفاعت قبول ہوگی۔ 

بچہ رونا بند کردے گا 

اگر سورة الرعد لکھ کر روتے ہوئے بچے کے گلے میں ڈال دیا جائے تو وہ بچہ رونا بند ہو جائے گا۔ 

سردرد کے لیے 

اگر کسی شخص کو سر کا درد بہت زیادہ ہوتا ہو تو وہ سُورَةُ الرُّعُدِ لکھ کر سر پر باندھے چند منٹوں میں درد ختم مریض اسے لکھ کر پانی میں گھول کر بھی پی لے۔