مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورہ مریم

خواص سورہ مریم

سورہ مریم کا تعارف

حضرت مریم حضرت عیسی کی والدہ کا نام ہے کیونکہ اس سورۃ میں بڑی تفصیل سے حضرت مریم کا ذکر ہوا ہے جو اپنے ماں باپ کی نذر مانے کے سبب بیت المقدس کی خدمت کیلئے وقف تھیں ۔ اس وجہ سے اس سورۃ کا نام مریم رکھا گیا ہے۔

سورہ مریم کی فضیلت

 جو شخص سورۃ مریم کی تلاوت کرے گا تو اسے حضرت ذکریا ، یحییٰ ، موسیٰ و ہارون و عیسیٰ و ابراہیم ، اسحٰق ، و اسماعیل کے ماننے والوں اور ان سے انکار کرنے والوں کی کل تعداد سے دس گنا زیادہ نیکیاں ملیں گی۔ 

ہر شر سے محفوظ

جو کوئی سُورَةُ مَرْيَمَ لکھ کر اپنے گلے میں ڈالے رکھے گا تو وہ ہر بادشاہ کے شر سے محفوظ رہے گا اور سب کے نزدیک محبوب ہوگا۔ 

رات اچھے خواب آئیں

اگر کوئی سُورَةُ مَرْیَم کو لکھ کر اپنے پاس رکھے تو رات کو اچھے خواب دیکھے گا۔

قوت مردی اگر باندھ دی گئی ہو

 اگر کسی شخص نے کسی نوجوان کی قوت مردی باندھ دی ہو اور وہ پریشان ہو تو اسے چاہیے کہ با وضو سُورَةُ مَرْيَمِ پڑھے اور دعا کرے ان شاء اللہ تعالیٰ اسکی قوت مردمی بحال ہو جائے گی خود پڑھنا نہ جانتا ہو تو کسی سے تین مرتبہ پڑھوا کر پانی پردم کروالے اور روزانہ وہ پانی پیتا ر ہے جب تک قوت بحال نہ ہو پانی پیتا رہے انشاء اللہ صحت یاب ہوگا ۔ 

جسکا رشتہ نا آتا ہو

جس لڑکی کا رشتہ نہ آتا ہو وہ روزانہ اسکی تلاوت کرے تو بہت جلد مناسب رشتہ آجائے گا۔