الکھف کے معنی غار والا پہاڑ کیونکہ پہاڑ کے ایک خاص غار میں اصحاب کھف یعنی اس میں پناہ لینے والے کچھ دیندار افراد کا ذکر ہے اس لیے اس سورۃ کا نام الکھف رکھا گیا۔
رسول خدا ﷺ نے فرمایا جب سُورَةُ الكهف نازل ہوئی تو اس کے ساتھ 72 ہزار فرشتے بھی نازل ہوئے تھے ہر جمعہ کی رات یا دن میں سُوْرَةُ الكهف پڑھا کریں۔
نور ہی نور
رسول خدا ﷺ نے فرمایا جو شخص جمعہ کی رات یا دن کو سُورَةُ الكهف پڑھ لیتا ہے اس کے لیے اس جمعہ سے اگلے جمعہ کے درمیان پورا ہفتہ بیت العتیق خانہ کعبہ کے درمیان ایک نور روشنی بخشتا رہتا ہے اور وہ نور عدن سے مکہ تک ہوتا ہے اور اس نور میں فرشتے پھرتے ہیں اور وہ حفاظت میں رہتا ہے۔
جو کوئی سُورَةُ الكهف کو لکھ کر غلہ میں رکھے گا یا اس کمرے میں رکھے جس میں غلہ موجود ہو تو اس غلہ کو کوئی نقصان نہ پہنچے گا
اگر سورة الكهف گندم، چاول، چنا اور دیگر غلہ کے انبار میں لکھ کر رکھ دی جائے تو کوئی موذی کیڑا اسے خراب نہ کر سکے گا۔
ہر روز سورہ کہف کی تلاوت سے گھٹنوں کا درد ختم ہو جاتا ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ عَلٰى عَبْدِهِ الْكِتٰبَ وَ لَمْ یَجْعَلْ لَّهٗ عِوَجًا(کہف: 1)
منقول ہے کہ یہ آیت بے جا چھینکوں کی کثرت کو روکنے کیلئے بڑی مفید ہے۔عام حالات میں دن میں معمول کے مطابق چھینک کا آنا صحت کیلئے مفید ہوتا ہے اس کے علاوہ چھینکیں کثرت سے آنے لگ جائے تو وہ کسی بیماری کا پیش خیمہ ہوتی ہے اس لئے اگر کسی شخص کو معمول سے ہٹ کر یکے بعد دیگرے کثرت سے چھینکیں آنے لگ جائیں تو انہیں معمول کے مطابق کرنے کیلئے اس آیت کو 33 مرتبہ پڑھا جائے اور کسی میٹھی چھیز پر دم کر کے مریض کو کھلایا جائے تو مریض کو چھینکوں کے مرض سے افاقہ ہو جائے گا اس عمل کو 3 یوم تک کیا جائے۔
وَ لَا تَقُوْلَنَّ لِشَایْءٍ اِنِّیْ فَاعِلٌ ذٰلِكَ غَدًا(23)اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ٘-وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ اِذَا نَسِیْتَ وَ قُلْ عَسٰۤى اَنْ یَّهْدِیَنِ رَبِّیْ لِاَقْرَبَ مِنْ هٰذَا رَشَدًا(24)( کہف: 23-24)
کسی کام کی تکمیل کیلئے انسان کو اللہ تعالیٰ پر بھروسے کی بہت ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جو کام اللہ تعالی کے بھروسے پر شروع کیا جائے گا اور اس کام کے مکمل ہونے کی اللہ تعالی سے توفیق مانگی جائے گی تو اللہ تعالی کی مدد شامل حال ہو جائے گی اس لئے جب کوئی شخص کسی کام کو کرنے کیلئے ارادہ کرے تو اسے چاہئے اس پر یقین کامل کے ساتھ بھروسہ کرتے ہوئے ان آیات کو 41 مرتبہ پڑھ کر کام شروع کر دے تو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اور جب کام مکمل ہو جائے تو 2 رکعت نماز نفل برائے شکرانہ ادا کرنا چاہئے۔
وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا رَّجُلَیْنِ جَعَلْنَا لِاَحَدِهِمَا جَنَّتَیْنِ مِنْ اَعْنَابٍ وَّ حَفَفْنٰهُمَا بِنَخْلٍ وَّ جَعَلْنَا بَیْنَهُمَا زَرْعًاﭤ(32)كِلْتَا الْجَنَّتَیْنِ اٰتَتْ اُكُلَهَا وَ لَمْ تَظْلِمْ مِّنْهُ شَیْــٴًـاۙ-وَّ فَجَّرْنَا خِلٰلَهُمَا نَهَرًا(33)(پ 15 کهف 32-33)
یہ آیات پھلوں کے باغث میں اضافہ پھل کیلئے بڑی مفید ہے جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کے باغ کے درخت اس سال کثرت سے پھل دیں تو اسے چاہئے کہ درختوں پر پھل لگنے سے پہلے باغ میں بیٹھ کر جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ ایک کونے میں ان آیات کو 100 مرتبہ پڑھے۔ دوسرے جمعہ کو باغ کے دوسرے کونے میں پہلے کی طرح ان آیات کا 100 مرتبہ ورد کرے۔ تیسرے جمعہ باغ کے تیسرے کونے میں اور چوتھے جمعہ باغ کے چوتھے کونے میں پہلے کی طرح ان آیات کیا 100 مرتبہ تلاوت کرے۔ اللہ تعالٰی اپنے اس کلام کے باعث باغ کے پھلوں میں خیر و برکت اور پھلوں کی کثرت فرما دے گا۔ پھل جب پک جائیں تو درختوں سے پھل اتارنے والے کو چاہئے کہ پھل کو استعمال میں لانے سے پہلے کچھ پھل اتار کر اللہ کی راہ میں لوگوں کو شکرانے کے طور پر کھلا دے
هُنَالِكَ الْوَلَایَةُ لِلّٰهِ الْحَقِّؕ-هُوَ خَیْرٌ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ عُقْبًا(44)( پ 15 كهف 44)
ہر مسلمان کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ عمر بھر راہ حق پر قائم رہے اور اس کی عاقبت سنور جائے اس کا خاتمہ بالخیر ہوروز قیامت کو اس کا حساب و کتاب آسان ہو اس کے بعد اس کی نجات ہو جائے تو اس کیلئے انسان کو چاہئے کہ اس آیت کو ہر نماز کے بعد 7 مرتبہ پڑھنے کا اگر معمول بنالے تو اس کی دنیا اور آخرت سنور جائے گی اور اس کی عاقبت انتہائی بہتر ہوگی۔ لہٰذا نماز کے بعد اس آیت کو پڑھنا انسان کیلئے انتہائی مفید ہوگا۔
وَ یَوْمَ نُسَیِّرُ الْجِبَالَ وَ تَرَى الْاَرْضَ بَارِزَةًۙ-وَّ حَشَرْنٰهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ اَحَدًا(47)وَ عُرِضُوْا عَلٰى رَبِّكَ صَفًّاؕ-لَقَدْ جِئْتُمُوْنَا كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍۭ٘-بَلْ زَعَمْتُمْ اَلَّنْ نَّجْعَلَ لَكُمْ مَّوْعِدًا(48)وَ وُضِعَ الْكِتٰبُ فَتَرَى الْمُجْرِمِیْنَ مُشْفِقِیْنَ مِمَّا فِیْهِ وَ یَقُوْلُوْنَ یٰوَیْلَتَنَا مَالِ هٰذَا الْكِتٰبِ لَا یُغَادِرُ صَغِیْرَةً وَّ لَا كَبِیْرَةً اِلَّاۤ اَحْصٰىهَاۚ-وَ وَجَدُوْا مَا عَمِلُوْا حَاضِرًاؕ-وَ لَا یَظْلِمُ رَبُّكَ اَحَدًا(49)( پ 15 كهف 47-49)
جو شخص ان آیات کو سونے سے پہلے 41 مرتبہ 40 یوم تک پڑھے گا اس کا ایمان یوم آخرت کی زندگی پر مستحکم ہو جائے گا کیونکہ اس صورت کے پڑھنے سے ایمانی قوت میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔
بعض عاملین کا کہنا ہے کہ اگر ان آیات کو کوئی شخص عصر کی نماز کے بعد 21 مرتبه 11 یوم تک پڑھے گا تو پورا ماہ اس کا مال اس کا مکان اور دیگر متعلقات اللہ کی پناہ میں با حفاظت رہیں گے اور خاص کر جب کوئی شخص مکان کو اکیلا چھوڑ کر گھر سے باہر جائے تو ان آیات کو پانی پر دم کر کے مکان کی چھت پر چاروں کونوں میں چھڑک دے ان آیات کی برکت سے مکان شیطان کے شر اور دیگر آفاتوں سے محفوظ رہے گا۔