نیک بننے اور بنانے والے اعمال, اعمال محبت

شوہر کو بے راہ روی سے روکنے کا خاص عمل

آج ہر مرض وباء کی شکل اختیار کر گیا ہے کہ مرد اپنی خوبصورت ، حسین اور تمام صفات حمیدہ سے متصف بیوی کو چھوڑ کر ادھر ادھر منہ مارتا پھرتا ہے۔ بعض طبقات میں یہ کسی عیب یا قابل غور وفکر بات کی بجائے فیشن کے طور پر اختیار کیا جاتا ہے۔ جس کے بھیانک نتائج میں سے ادنیٰ کرشمہ اور لازمی رد عمل گھروں کے اجڑنے کی شکل میں سامنے آتا ہے۔ شریف النفس لڑکیاں پہلے پہل خود شوہر کو سمجھانے کی کوشش کرتی ہیں مگر شوہر کی جانب سے نہیں ایسی کوئی بات نہیں تمہیں غلط نہی ہوئی ہے جیسے الفاظ سے تسلی کرانے کی کوشش کی جاتی ہے

مگر جب بات تکرار اور جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے تو پھر سے خوب پہنچنے کے ساتھ ساتھ خرچہ کی بندش، مرد کی عورت میں دلچسپی کا خاتمہ ، عدم تعریف ، جس کی عورت خواہشمند اور بھوکی ہوتی ہے۔ اس حد تک مرداپنی بیوی کے متعلق بخل اختیار کر لیتا ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے لڑکی اپنے ماں باپ کو بیچ میں ڈال کر معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہے مگر بے سود۔اس طرح کی خواتین کے شوہر اگرکسی جادو جنات یا مخلوق کے تسلط میں نے ہوں تو یہ وظیفہ انتہائی مجرب و مفید ہے۔ جس کا رزلٹ اور آثار خیر چند دن میں ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

اول آخر 11-11 مرتبہ درود شریف ۔ وقت مقرر کر کے کامل دھیان اورتوجہ اور تصور کے ساتھ 313 مرتبہ درج ذیل آیت پڑھیں

قُلْ لَّا یَسْتَوِی الْخَبِیْثُ وَ الطَّیِّبُ وَ لَوْ اَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِیْثِۚ-فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ (المائدہ 100)

اس کے بعد تصور میں شوہر پر دم کریں۔ پانی دم کر کے پلائیں اور کھانے کی چیزیں مثلاً نمک، چینی وغیرہ پر دم کر کے گھر میں استعمال کریں۔ پانی کو دودھ چائے اور کھانے میں بھی استعمال کریں۔