ی۔دینیات, طلاق کا بیان

شوہر کا سسر کے نام بیٹی کے لیے طلاق کا خط

مسئله:زید نے اپنی بیوی ہندہ کے بارے میں اپنے سسر کے نام ایک طویل خط لکھا جسمیں خط کشیدہ عبارتیں بھی لکھیں تو ہندہ پرطلاق واقع ہوئی یا نہیں؟ خط کشیدہ عبارتیں یہ ہیں آپ اپنی لڑکی کی شادی دوسرے کے یہاں کر دینا۔آپ اپنی لڑکی کی شادی دوسرے کے یہاں طے کر لینا ہماری اور تمہاری رشتہ داری ختم ہوگئی فقط حکم شرع بیان فرماکر عند اللہ مارجور ہوں۔

 الجواب:-بعون الملك العزيز الوھاب تحریر مذکوراگر واقعی ہندہ کے شوہر نے لکھی ہےاور خط کشیدہ عبادت کو طلاق کی نیت سے لکھا ہے یا مذاکرہ طلاق میں لکھا ہے تو ہندہ پر طلاق بائن واقع ہونے کا حکم دیا جائے گا اور اگر مذاکرہ طلاق نہ ہواور طلاق کی نیت سے لکھنے کا بھی انکار کرے تو قسم کے ساتھ اس کا قول مان لیا جائے گا مگر اس صورت میں بھی دوبارہ احتیاطاً نکاح کرلیں۔وتعالی اعلم بالصواب۔ 

(فتاوی فیض رسول جلد دوم صفحہ نمبر 258)