بیماریاں انسان کے ساتھ سانس کی طرح لگی ہوتی ہیں۔ بے شمار بیماریاں ہیں جن کی گنتی نہیں کی جاسکتی۔ اگر فرض کر لیا جائے کہ کل بیماریاں ایک ہزار ہیں تو ان میں سے 700 کا علاج قرآن عظیم الشان میں اور باقی 300 کا علاج ڈاکٹر یا حکیم کے پاس ہے تو غلط نہ ہوگا۔ راقم کے نانا سے منقول ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کے پاک ناموں کا علم جانتا ہو وہ بھی 700 بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔ اگر وہ صاحب نظر اور صاحب حکمت ہے تو وه 1000 بیماریوں کا علاج بھی ان پاک ناموں سے کر سکتا ہے۔ بیماری کوئی بھی ہو، شفاء نہ ہوتی ہو اور مریض کی حالت دن بدن بگڑتی چلی جا رہی ہو تو بیمار کے لواحقین کو چاہئے کہ اس اسم پاک( يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ) کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1100 مرتبہ روزانہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے مریض کو پلائیں۔ علاج کی مدت کا تعین مرض کی نوعیت کے حساب سے طاق دنوں میں یعنی 11یا21 یا 41 کرلے۔ کوئی بیماری اس سے زیادہ دن اس اسم پاک کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بعض اوقات انسان کو بیماری اس لیے ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ اسے اس دنیا سے لے جانا چاہتے ہیں اور بیماری اس لیے آتی ہے کہ جتنی بھی خطا میں اس نے کیں اس بیماری کی تکلیف سے اس کے گناہ اور خطائیں دھل جائیں اور وہ پھر اس دنیا سے رخصت ہو جائے ایسی صورت میں جب یہ اسم پڑھا جاتا ہے تو ہر روز جب اس کو پانی پڑھ کر پلایا جاتا ہے تو سر کے بالوں کی تعداد کے مطابق روزانہ اس کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور پھر پیغام اجل آ جاتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو مریض شفایاب ہو جاتا ہے۔ جب بیمار صحت یاب ہو جائے تو اسے چاہئے کہ وہ 21 مرتبہ اس اسم پاک کو سوتے وقت پڑھنے کا معمول بنالے۔
شفاء امراض
22
Nov