احادیث مبارکہ کے اعمال, درود پاک کے اعمال

شان درود پاک

 حدیث شریف میں ہے حضور نے فرمایا جسے یہ بات پسند ہو کہ جب وہ ہم اہل بیت پر درود شریف پڑھے تو اسے یہ پڑھنا چاہیے۔

اللهم صل على محمد النبی الامی وازواجه امھات المومنین و ذریته و اهل بيته كما صليت على ال ابراهيم انك حميد مجيد اس حدیث شریف کو ابوداؤد نے روایت کیا۔ (مشکوۃ شریف صفحه (۸۶) 

 حدیث شریف میں ہے سیدی حضور انور نے فرمایا ” تم مجھ پردرود پڑھو تمہارا درود تمہارے لیے زکوۃ ہے یعنی صدقہ کے حکم میں ہے اس روایت کو قاضی اسماعیل نے لکھا اور اصبہانی نے ترغیب میں نقل کیا۔   (خصائص الکبری صفحہ) 

 حدیث شریف میں ہے حضور  نے فرمایا ” جو شخص صدق دل سے مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجے اللہ تعالی دس مرتبہ رحمتیں بھیجتا ہے اور اس کے دس درجے بلند کرتا ہے اور اس کے لیے دس نیکیاں لکھتا ہے اس حدیث شریف کو اصبہانی نے ترغیب میں نقل کیا۔ (خصائص الکبری صفحه ۲۵۹ جلد۲)

 

 حدیث شریف میں ہے سیدی حضور نبی کریم  نے فرمایا ” میرے پاس جبرائیل علیہ السلام حاضر ہوئے اور کہا کہ آپ پر جو شخص درود بھیجتا ہے اس پر ستر ہزار فرشتے درود بھیجتے ہیں ۔ یہ روایت عبد الرحمان بن عوف سے ہے۔ آپ نے حضور علیہ السلام کے ساتھ ایک سفر کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور علیہ السلام نے ایک لمبا سجدہ کرنے کے بعد یہ ارشاد فرمایا۔ (نزہۃ المجالس صفحه ۹۵ جلد ۲)

 حدیث شریف میں ہے سیدی حضور ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ جل مجدہ مجھ پر درود پڑھنے والے کو نظر کرم سے دیکھتا ہے اور جسے اللہ تعالیٰ نظر کرم سےدیکھتا ہے ا سے بھی عذاب نہ دے گا “(افضل الصلوات صفحه ۴۰)