نیک بننے اور بنانے والے اعمال

شیطانی وساوس سے نجات کیلئے

شیطانی وساوس سے نجات کیلئے

جب کسی کو شیطانی وساوس تنگ کرتے ہوں رات کو نیند بھی ٹھیک طرح سے نہ آتی ہو ۔ ہر وقت گندے تصورات میں کھویا ہے رہتا ہو۔ ذہن نیکی کے کاموں کی طرح مائل نہ ہوتا ہو تو اُسے چاہئے کہ وہ ہر رات سونے سے قبل باوضو حالت میں اول و آخر تین تین درود پاک پڑھے اور درمیان میں گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر سو جائے انشاء الله تعالیٰ اسے سکون سے نیند آئے گی ۔ برے خواب آنا بند ہو جائیں گے۔ جب فجر کی نماز کے لئے اٹھے تو نماز فجر کی سنت نماز پڑھنے کے بعد فرض نماز سے پہلے گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالٰی سے دعا مانگے انشاء اللہ تعالیٰ اُسے شیطانی وساوس سے نجات مل جائے گی شیطان کو اپنے مقصد میں ناکامی ہوگی۔ اس کے علاوہ رات کو سونے سے پیشتر تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کیا ہوا پانی چند گھونٹ پی لے تو بہت جلد اس کا ذہن گندے تصورات سے پاک ہو جائے گا اس کے دل میں اچھے اور نیک خیالات جنم لیں گے۔