مسئلہ:
زید اور بندہ کی شادی ہوئی ہے۔ ہندہ بالغہ ہے اور زید نابالغ ہے۔
زید کے والدین کہتے ہیں کہ ہم طلاق دے دیں گے تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کے نابالغ ہونے کی حالت میں اس کے والدین کا دیا ہواطلاق واقع ہوگا یا نہیں ؟
بینوا توجروا۔
الجواب:
نابالغ کی بیوی کو اس کے والدین کی دی ہوئی طلاق واقع نہ ہوگی اور خود نابالغ کی بھی طلاق واقع نہ ہوگی۔
بہار شریعت حصہ ہشم میں ہے
یہ نابالغ نہ خود طلاق دے سکتا ہے نہ اس کی طرف سے اس کا ولی ،
اور فتاوی عالمگیری جلد اول میں ہے۔
لایقع طلاق الصبی وان كان يعقل هكذا في فتح القدير۔
وهو تعالى اعلم بالصواب -فتاویٰ فیض رسول جلد دوم ص 119