سنگدلی دور کرنے کیلئے
اگر کسی کا دل بہت زیادہ سخت ہو کسی پر اسے رحم نہ آتا ہو شقی القلب ہو، بڑے سے بڑا واقعہ بھی اس پر اثر انداز نہ ہو سکتا ہو۔ راہ راست سے بھٹکا ہوا ہوسیدھے راستے پر آنے کا خواہش مند ہو تو اسے چاہئے کہ نماز پنج گان کی پابندی ہے کرے اور نماز عصر کے بعد ہر روز اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ چالیس یوم کے اندر اس کے دل کی سختی دور ہو جائے گی۔ اس کے دل میں رحم کے جذبات پیدا ہو جائیں گے اور وہ نرمی و اخلاق کا مظاہرہ کرے گا۔ اللہ تعالٰی اس پر اپنا خاص فضل و کرم نازل فرمائیگا۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ اس بندے سے بہت خوش ہوتا ہے جو اس کی بارگاہ میں عاجزی وانکساری سے کام ہے۔ اس کی دلی مراد ضرور پوری فرماتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی ایسا شقی القلب شخص جو کسی طرح بھی راہ راست پر نہ آتا ہو، اس کے دل کی سختی کو دور کرنے کے لئے ہر روز با وضو حالت میں سورہ فاتحہ اکتالیس مرتبہ پڑھے ۔ اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھے اور پانی پر یا کسی بھی کھانے والی چیز پر دم کر کے اس شقی القلب کو کھلا دیا جائے ہر روز ایسا ہی کرے انشاء اللہ تعالٰی چالیس یوم کے اندراندر مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہوگی اس مقصد کے لئے نہایت مجرب و آزمودہ عمل ہے