وظیفہ صلوٰۃ الاوابین
یہ نماز فضیلت میں سب نفلی نمازوں سے بڑی ہے ہمارے سلسلہ کے تمام بزرگان دین اس کو پڑھتے آئے ہیں شام کی نماز کے بعد فورا ہی پڑھ لے اللہ تعالی نے اس کے پڑھنے والوں کے لئے بخشش کا وعدہ فرمایا ہے إِن كَانَ لِلأَوَّابِينَ غَفُوران اس کی کم سے کم چھ رکعتیں ہیں اور زیادہ سے زیادہ میں ہیں دودو کر کے پڑ ھے ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص ۳ مرتبہ پڑھے پھر دعا کرے اس نماز کےپڑھنے والوں کو فقیر کی طرف سے خاص اجازت ہے۔