باب الصلوۃ, صلاۃ و سلام

نماز کے بعد ” صلوٰۃ و سلام “ پڑھنا

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ ہر نماز کے بعد یا صبح کی نماز کے بعد صلوۃ و سلام ” پڑھنا کیسا ہے ؟
الجواب
صلوٰةو سلام ” ہر وقت پڑھنا جائز ہے لہذا ہر نماز کے بعد اور صبح کی نماز کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں۔ واللہ تعالی اعلم
وقار الفتاویٰ جلد نمبر 1 ص نمبر 44