اعمال تسخیر خلائق

سخت دل کو نرم کرنا

ثُمَّ قَسَتْ قُلُوْبُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ فَهِیَ كَالْحِجَارَةِ اَوْ اَشَدُّ قَسْوَةًؕ-وَ اِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا یَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْاَنْهٰرُؕ-وَ اِنَّ مِنْهَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخْرُ جُ مِنْهُ الْمَآءُؕ-وَ اِنَّ مِنْهَا لَمَا یَهْبِطُ مِنْ خَشْیَةِ اللّٰهِؕ-وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ(پ 1- بقره 74)

اگر کوئی شخص انتہائی سخت دل ہو اہل خانہ اور دیگر متعلقہ لوگوں کو اس کی سخت دلی سے پریشانی اورتنگی ہوتی ہو کیونکہ سخت دل انسان چھوٹی چھوٹی بات پر سخت غصے کا اظہار کرتا ہے تو ایسے آدمی کے مزاج کو نرم کرنے کیلئے اس آیت کو 70 یوم تک روزانہ بعد نماز ظہر 100 مرتبہ پڑھا جائے اور پڑھائی کے آخری دن پانی دم کر کے سخت دل آدمی کو پلایا جائے اللہ تعالیٰ کے فضل سے سخت دل انتہائی نرم مزاج ہوجائے گا۔