نیک بننے اور بنانے والے اعمال

سیف زبان ہونے کا عمل

سیف زبان وہ شخص ہوتا ہے کہ جس کے منہ سے جو بات نکلے اللہ تعالیٰ اسے شرف قبولیت بخش کر پورا کر دے یعنی وہ جیسا چاہے اور جیسے کرے ویسا ہی ہو جائے ۔ جو اس کا عامل بننا چاہے وہ نماز کی پابندی کرے، بغض، کینہ پروری، نفرت سے بچے اور سچائی پر چلے۔ جب کوئی سیف زبان ہو جائے تو اس کی بات پتھر پر لکیر ہوتی ہے۔ جو شخص سیف زبان ہونا چاہئے اسے چاہئے کہ وہ اس اسم پاک کو تہجد کے نوافل ادا کر کے اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ “یا صمد ” 1100 مرتبہ 1100 دن پڑھے۔ مزید اگر کوئی شخص سیف زبان ہونا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ بعد از نماز عشاء اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 777مرتبہ ” یا صمد ” 90 دن تک پڑھے ان شاء اللہ سیف زبان ہو جائے گا۔