اعمال حصار

سفر میں گمشدگی کی پریشانی سے بچنے کے لیے

سفر پر روانہ ہوتے وقت اپنے بچوں اور اپنے سامان کی حفاظت کے لیے اسم پاک یا رقــــــــیب کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ ایک تسبیح پڑھ کر اپنے سامان اور بیوی بچوں پر پھونک ماردیں۔ ان شاء اللہ سفر میں بیوی بچوں کی حفاظت ہوگی کوئی ناگہانی آفت ان پر نہ آئے گی اور سفر کا تمام سامان با حفاظت ان کے ساتھ رہے گا۔ خدانخواستہ سفر میں اگر کوئی چیز گم ہو جائے تو اس اسم پاک کو چلتے پھرتے کثرت سے پڑھنا شروع کر دیں ان شاء اللہ گمشدہ چیز مل جائے گی۔