بیرون ملک جانے کےخواہش مندوں کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کرنا کامیابی کی ضمانت ہے جو کوئی یہ چاہے کہ بیرون ملک جانے کے لئے اس کا سفر کامیابی سے ہمکنار ہو اور جس مقصد کے لئے یہ سفر کیا . ہے اس میں کامیابی حاصل ہو۔ کامیابی کے ساتھ اس ملک میں پہنچ جائے راستے میں ہر طرح کی رکاوٹ ختم ہو جائے اور وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنا سفر طے کرلے تو اُسے چاہئے کہ وہ سفر پر جانے سے قبل با وضو حالت میں فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد قبلہ رو ہو کر بیٹھے اور ایک سو پچیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے اس کے بعد ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھتا رہے اور کبھی ناغہ نہ کرے۔ ان شاء اللہ تعالی اسے مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہوگی اور اس کا سفر بخیر و عافیت کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گا