جو شخص سفر پر جارہا ہو اور دوران سفر اسے عزت اور عافیت کا خطرہ ہو تو اس کو چاہیے کہ جانے سے پہلے یا معزُّ 1100 مرتبہ اس اسم پاک کو اول و آخر 11 مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ پڑھے اور سفر میں بھی ذکر کرتا رہے۔ اس سے دو فائدے ہوں گے اول تو اس کا سفر سکون اور امن سے کئے گا۔ دوم جس مقصد کے لیے جائے گا دو اسم کی برکت سے پورا ہوگا۔ نیز اہل خانہ اس کے آنے تک اللہ تعالی کی حفظ وامان میں رہیں گے۔ ان شاءاللہ الکریم