ٹیلی پیتھی ایک علم بھی ہے اور سانس بھی جو کہتی ہے کہ انسانوں میں مقناطیسی پر اسرار قوتیں موجود ہیں جنہیں اگر بیدار کر لیا جائے تو انسان نا ممکن کو ممکن بنا سکتا ہے ۔ جبکہ ان پراسرار مخفی قوتوں کو بیدار کرنے کے لئے ارتکاز توجہ کی ضرورت ہے جسکے مختلف نام ہیں ۔
پراسرار علوم اور ادراک ماورائے حواس کی تمام تر بنیاد ذہنی یکسوئی اور محویت پرقاہم ہے۔ ٹیلی پیتھی کی قوت ہر شخص میں موجود ہیں جو شخص اپنے اندر اعلیٰ درجہ کی قوت پیدا کر سکتا ہے۔ وہی اس مقصد میں کامیاب ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کسی خاص نقطے کی طرف شعور کا مسلسل بہاؤ اپنی تمام تر توجہ کسی ایک مرکز پر مرتکز کردیتا ہے، اس سے جواس خمسہ کی بجائے اوراک کسی بلند تر روحانی میڈیم سے حاصل ہوتا ہے ۔ عامل کھلے آسمان تلے کسی صاف ستھری جگہ شمال کے رخ بیٹھ جائے اس کے لئے کوئی پارک ۔ دریا کا کنارہ یا باغ نہایت موزوں جگہ ہے۔ویسے اپنے گھر کے صحن میں بھی یہ مشق جاری رکھی جاسکتی ہے۔ صبح شام یا رات کا کوئی وقت اس کے لئے منتخب کر لیا جائے صبح پھوٹنے سے پہلے کا وقت اس کے لئے نہایت موزوں ہوتا ہے۔ سب سے پہلے عامل اپنی دونوں آنکھیں بند کر لے ، اب دونوں پاؤں آپس میں ملائے