رکے ہوئے کام یا دکان کا دوبارہ چلانا
اگر کسی شخص کا کاروبار چلتے چلتے رک جائے اور آمدن ختم ہو جائے تو اسے چاہیے کہ دکان میں جا کر اس اسم پاک ” یا رزاق ” کو 313 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک پڑھے اور 11 دن تک پابندی کرے بارہویں دن پھر سے وظیفے کو شروع کرے اور پہلے دن 3125 مرتبہ پڑھ کر دوسرے دن سے پھر 313 مرتبہ پڑھے۔ غرض ہر 11 دن کے بعد بارہویں دن 3125 مرتبہ پڑھے یہاں تک کہ 40 دن پورے ہو جائیں۔ 40 دن کے بعد کوئی میٹھی چیز لا کر بچوں میں تقسیم کر دے ان شاء اللہ اس وظیفے کی برکت سے رکا ہوا کاروبار پھر سے شروع ہو جائے گا اور اگر کاروبار میں گھانا پڑ رہا ہو تو منافع ہو گا اور اگر کاروبار بالکل بند بھی ہو گیا ہو تو اس اسم پاک کی برکت سے دوبارہ شروع ہو جائے گا