نہایت مجرب ہے پڑھ کر فائدہ اٹھائیں۔ اول آخر تین مرتبہ درود شریف اور درمیان میں یہ آیت ایک سو بار پڑھ کر اپنے او پر دم کریں، یہ عمل صبح کی نماز کے بعد معمولات سے فارغ ہو کر کریں۔ آیت یہ ہے۔ اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُۚ-وَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ(سورۃ شوری ۴۳ آیت – ۱۹)
درود شریف یہ ہے۔
اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ و عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ یہ عمل حضرت العارف مرزا مظہر جان جاناں رحمتہ اللہ علیہ کا ہے۔ ستر مرتبہ پڑھ کر بوقت ضرورت ہر غرض و مقصد کے لئے دعا کریں۔ ان شاء اللہ تعالی بہت فائدہ ہوگا ، رزق میں فراوانی ہوگی اور قرض کی ادائیگی ہوگی۔