عملیات, اعمال برکت رزق

رزق میں اضافہ و برکت کے اعمال

رزق میں اضافہ و برکت کے اعمال

 یہ عمل میرے تجربے میں ایک مدت سے ہے اور میں نے جس کو بتایا اس نے بھی تعریف کی جب روپیہ پیسہ مال وزر کسی سے لے بسم  اللہ پڑھ کرلے اور جب کس کو دے تو انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھ کر دے اگر اس پر کچھ ہی دن پابندی کرلی تونہ کسی کو دینے سے کمی آئے گی نہ آمدن میں کی ہوگی غرض کم آمدنی میں بھی خیرو برکت کا وہ عالم ہوتا ہے کہ اکثر دست غیب کا گمان ہونے لگتا ہے۔

سورۃ فاتحہ اور سورہ اخلاص مع بسم اللہ شریف ثبوت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے مکان میں داخل ہوا ، تو اس کو چاہئے کہ سورہ فاتحہ اور سورۃ اخلاص کو پڑھے ، اللہ تعالی رزق کی تنگی کو دور کر دے ان شاءاللہ الکریم

وَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَؕ-قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ (الاعراف:١٠)

جو کوئی اس آیت کو ہر جمعہ کے بعد کاغذ پر لکھ کر کنوئیں میں ڈالتا جائے توبفضلہ تعالی اس سے افلاس و غربت دور ہو جائے۔

فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان 313 بار سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ سَبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ اسْتَغْفِرُ اللّٰهِ ہر نماز کے بعد 11 بار رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِير اور سورہ قریش مغرب کی نماز کے بعد اور آیت الکرسی 41 بار سورۃ واقعہ ایک بار پڑھیں اس عمل مداومت ضروری ہے ناغہ نہیں کرنا کچھ ہی دنوں میں آپکی دنیا بدل جائے گی سمجھ بھی نہیں آئے گا کہ رزق کی فراوانی کیسے ہوئی اور یہ رزق کہاں سے آرہا ہے مجرب عمل آزمایا ہوا ہے ۔ اگر ہو سکے تو دن میں کسی وقت “سورۃ مزمل ” 11 بار پڑھ لیں تو بندشیں رکاوٹیں سب ختم ہو جائیں گی ان شاء اللہ نماز شرط اول ہے

جو شخص تنگ دستی میں مبتلا ہو اور چاہتا ہو کہ اللہ تعالی اس پر کرم اور مہربانی فرمادے اور اس کی تمام مشکلات دور ہو جائیں تو وہ بعد از نماز فجر اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 298 مرتبہ اسم پاک ” یا رحمن ” پڑھے اور اس کی مدت 40 دن تک کرے تو اللہ کے فضل و کرم سے اس کی تنگ دستی ، فکر اور پریشانی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ بعد ازاں اسم پاک یا رحمن کو روزانہ 19 مرتبہ پڑھتار ہے۔ ان شاء اللہ اس پر تنگ دستی کبھی غالب نہیں آئے گی۔

اگر کوئی عورت لڑکے کی ولادت کے بعد سُورَةُ الذّرِيتِ لکھ کر اپنے پاس رکھے گی تو وہ فاقہ کی تکلیف سے محفوظ رہے گی۔  ان شاءاللہ الکریم 

جوشخص آفتاب کے وقت سورج کی طرف رخ کر کے بسم اللہ الرحمن الرحیم 300 بار اور درود شریف 300 بار پڑھے اللہ عزوجل اس کو ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائیگا جہاں اس کا گمان بھی نہ ہوگا اور ( روزانہ پڑھنے سے ) اِن شاءَ اللہ  ایک سال کے اندر اندر امیر و کبیر ہو جائے گا

غربت و مفلسی سے نجات اور دولت مند بننے کے لیے ہر نماز کے بعد اول و آخر پانچ پانچ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھتے ہوئے 311 مرتبہ ” یا غَنِيٌّ يَا مُغْنِی” پڑھا کرے ۔ اور بارگاہ الہی میں دعا مانگے ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد ایسے اسباب پیدا ہوں گے کہ پروردگار عالم اسے دولت سے نوازے گا اس کی غربت اور افلاس کا خاتمہ ہو جائے گا مگر چاہیے کہ یقین کامل اور خلوص نیت سے عمل کرے


جو شخص جمعرات کے دن یا شب جمعہ میں دس بار “درود تاج ” اور اسم مبارک “یا غنی” انیس ہزار مرتبہ پڑھے اور اس عمل کو ہمیشہ کا معمول بنالے اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے اسے غیب سے تو نگری اور دولت مندی عطا کریں گے اور اسے یہ تونگری اور دولت مندی تاحیات حاصل رہے گی اور وہ دنیا والوں کی محتاجی سے آزاد اور بے نیاز ہو گا۔

جو شخص روزانہ پچاس بار “درود تاج اور اسم مبارک “یارزاق” کا کثرت سے ورد کرے گا۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اسے غیب سے روزی ملے گی اور اس کے گھر میں کبھی مفلسی ناداری یا محتاجی نہ آئے گی۔

جو شخص روزانہ دس بار” درود تاج” اور اسم مبارک ” یا موخر ” کو روزانہ سو مرتبہ پڑھے گا اس کے سارے کاموں کا کفیل حق تعالٰی ہو گا اور ہر مشکل سے مشکل کام میں اسے غیب سے امداد ملا کرے گی اور اس کے چھوٹے بڑے تمام کام غیب سے آسان ہوتے رہیں گے۔

جو کوئی اپنے رزق حلال میں وسعت کا خواہاں ہو وہ ہر روز نماز عشاء کے بعد اکیس مرتبہ “سورہ کوثر” اس طرح سے پڑھنے کا معمول بنالے کہ اول و آخر اکیس اکیس مرتبہ درود پاک پڑھے۔ ان شاء اللہ تعالی رزق میں بہت برکت پیدا ہو گی۔

اگر سارے مکان میں کسی اونچی جگہ پر ” آیة الکرسی ” لکھ کر اس کا کتبہ آویزاں کر دیا جائے تو اِن شاءَ اللہ عزوجل  اس گھر میں کبھی فاقہ نہ ہوگا بلکہ روزی میں برکت اور اضافہ ہوگا

جو کوئی چاہتا ہو کہ اس کے رزق میں زیادتی ہو اللہ تعالی اسے بہت زیادہ رزق عطاء فرمائے تو اسے چاہئے کہ وہ ہر نماز مغرب کے بعد سات مرتبہ سورۃ فاتحہ اس طرح پڑھے کہ جب ایاک نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ وَ نَسْتَعِین پر پہنچے تو اس کی سات بار تکرار کرے جب سات مرتبہ  “سورۃ فاتحہ” پڑھ چکے تو پھر بارگاہ الہی میں دعا مانگے ان شاء اللہ تعالی چند دنوں میں ہی اس کے رزق میں خیر و برکت پیدا ہو گی اور رزق میں زیادتی ہونا شروع ہو جائے گی

یہ عمل بہت مقبول اور باعث خیرو برکت ہے کہ جب کھانا سامنے آئے پہلے ایک بار درود شریف اور ایک بار “الحمد شریف” ۳ بار سورہ اخلاص شریف ایک بار در و د شریف پڑھ کر سید عالم اور تمام اولیا اللہ اور تمام مسلمانوں کو اس کا ثواب بخش کر کھائے اللہ تعالیٰ روز افزوں ترقی دے ۔ 

رزق میں خیر و برکت اور کشائش رزق کے لئے ہر روز بلا ناغہ نماز فجر کے بعد اول و آخر گیاره گیاره مرتبہ درود پاک پڑھے درمیان میں تین مرتبہ ” سورہ فاتحہ”  پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے۔ انشاء اللہ تعالیٰ غیب سے اس کی روزی کے اسباب پیدا ہوں گے اس کو معلوم بھی نہ ہو گا کہ اس قدررزق کی فراوانی کیسے ہو رہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنا خاص فضل وکرم نازل فرمائے گا اور کبھی بھی رزق کی کمی نہ ہو گی ۔

مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ اَحَمَدُ رَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ۔ جو شخص بعد نماز جمعہ پاک صاف ہو کر35بار یہ لکھ کر اپنے پاس رکھے خدا تعالیٰ اُسے غیب سے رِزق عطا فرمائے گا اور وہ شیطان کے شر سے بھی محفوظ رہے گا۔

اگر کوئی روزانہ 3 دفعہ” سُورَة الانفال” کی تلاوت کرے گا اور لکھ کر پاس رکھے گا تو اسے تنگی رزق سے نجات ملے گی

جو کوئی رزق کی فراخی چاہتا ہو چاشت کے وقت چار رکعت نماز پڑھے پھر سلام کے بعد سجدے میں جا کر الوَهَّابُ ایک سو چار (۱۰۴) بار اور اگر فرصت نہ ہو تو پچاس (۵۰) بار پڑھے مالدار ہو جائےگا

 جوشخص” سُوْرَةُ الْقَصَصِ “کی تلاوت کرنے گا تو اللہ اس کو اپنی حفظ وامان میں رکھے گا اور وہ دنیا میں مفلس نہ ہوگا۔

اگر کوئی شخص روزانہ رات کو عشاء کے بعد ایک مرتبہ ” سورہ مزمل ” کی تلاوت کرے گا وہ فقر وفاقہ سے انشاء اللہ محفوظ رہے گا

جو آدمی رات سوتے میں “سورہ واقعہ” پڑھے گا وہ کبھی فقر و فاقہ میں مبتلا نہیں ہوگا

 جس وقت رمضان شریف کا چاند دیکھا جائے تو “سورہ فتح” کو تین مرتبہ پڑھنے سے تمام سال رزق کی فراوانی ہوگی ان شاءاللہ الکریم

جو روزانہ پانچوں نمازوں کے بعد80 بار “ یَا حَکِیْمُ “ پڑھ لیا کرے ، اِن شآءَ اللہ کسی کا محتاج نہ ہو گا۔ ( فیضانِ سنّت ، 1 / 170)

 اگر کوئی روز نماز فجر کے بعد سُوْرَةُ الْمُؤْمِنُونَ کی تلاوت کرتا رہے گا تو اس کی جیب پیسوں سےکبھی خالی نہ ہوگی کچھ نہ کچھ جیب میں ضرور رہے گا۔

 اگر کوئی شخص اپنی زوجہ کو مہر دیتا ہے اور مالی کمزوریوں کی وجہ سے وہ اپنی زوجہ سے کچھ مال طلب کرتا ہے تو اسکی زوجہ وہی مال جو اس کا حق مہر تھا اپنی خوشی اور رضا سے دیتی ہے تو سُورَةُ النِّسَاءِ پڑھ کر کوئی کاروبار شروع کرے گا تو اس کے کاروبار میں برکت ہوگی اور اس کا کاروبارا اچھا چلے گا۔ ان شاء اللہ الکریم