اعمال برکت رزق, عملیات

رزق میں اضافہ و برکت کے دس اعمال

رزق میں اضافہ و برکت کے دس اعمال

رزق میں ترقی

 جو کوئی اس بات کا خواہاں ہو کہ اس کی روزی فراخ ہو جائے اور تنگی رزق ختم ہو جائے تو اس کے لئے ذیل کا عمل بے حد مفید ہے۔ اس مقصد کے لئے بعد از نماز جمعہ ایک سفید کاغذ پر اکیس مرتبہ کلمہ طیبہ اور اس کے آگے محمد رسول اللہ لکھے اور اس نقش پر یہی الفاظ اکیس مرتبہ پڑھ کر دم کر کے اپنے پاس رکھے۔ اس کلمہ کی بدولت اس کی روزی میں تنگی ختم ہو جائے گی اور پردہ غیب سے اللہ تعالی اپنے فضل سے روزی میں فراخی کا بندو بست فرمادیں گے اس کے علاوہ وہ شر شیطان سے بھی محفوظ ہو جائے گا اور اللہ تعالی اسے اپنے حفظ وامان میں رکھیں گے۔ 

رزق میں اضافہ

 رزق کی کمی کو دور کرنے کے خواہاں حضرات کے لئے ذیل کا عمل بے حد مفید ہے۔ اس مقصد کے لئے روزانہ بعد از نماز فجر کثرت سے کلمہ طیبہ کا ورد کر کے اللہ تعالی کے حضور دعا مانگنے سے بہت جلد رزق میں روز افزوں ترقی ہو جاتی ہے اور پردہ غیب سے رزق کے اسباب اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے پیدا فر ما دیتے ہیں۔

 رزق  رزق کے لئے

 اضافہ رزق کے لئے ذیل کا عمل بے حد نافع ہے۔ اس مقصد کے لئے ذیل کے کلمات بعد از ہر نماز ایک سو مرتبہ اور بعد از نماز عشاء تین سو مرتبہ اول و آخر درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھ کر اللہ رب العزت سے دعا مانگیں ۔ ان شاء اللہ گیارہ روز کے عمل کے بعد رزق میں اضافہ شروع ہو جائے گا اور دن بدن ترقی ہوتی جائے گی بے حد مجرب ہے۔ کلمات یہ ہیں۔ اللّٰهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ بِحَقِ لَا إِللَهُ اللَّهُ مُحَمَّدٌ الرَّسُولُ اللّٰهِ

رزق میں ترقی

 تو نگری و ترقی رزق کے لئے نہایت اکسیر عمل ہے۔ اس مقصد کے لئے بعد از نماز جمعہ سلام پھیر کر اسی پہلو بیٹھا رہے اور ادھر ادھر پہلو کو نہ بدلے اور نہ ہی نظر ڈالے۔ پھر اس کے بعد اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ اور کلمات ذیل ستر مرتبہ پڑھ کر اللہ کے حضور دعا مانگے ۔ ان شاء اللہ ایک جمعہ سے دوسرا جمعہ بھی نہ گزرے گا کہ با فضل ایزدی تو نگر ہو جائے گا ۔ کلمات یہ ہیں۔ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْمُعْطِى هُوَ اللّٰهُ بِحَقِ لَا إِلَهُ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ الرَّسُولُ اللّٰهِ

رزق میں اضافہ کے لیے

 رزق میں اضافہ اور خیر و برکت کے لیے ہر نماز کے بعد سورۃ فاتحہ پڑھ کر دعا مانگنے سے روزی میں خوب زیادتی ہوتی ہے اس مقصد کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ فجر کی نماز کے بعد چالیس مرتبہ پڑھے۔ نماز ظہر کے بعد تمیں مرتبہ نماز عصر کے بعد پندرہ مرتبہ نماز مغرب کے بعد دس مرتبہ اور نماز عشاء کے بعد پانچ مرتبہ پڑھے ہر مرتبہ پڑھنے کے بعد اللہ تعالی سے دعا مانگے کہ اللہ تعالی رزق میں خیر و برکت عطا فرمائے ۔ ان شاء اللہ تعالی دعا قبولیت کا شرف حاصل کرے گی اور روزی میں خوب اضافہ ہوگا۔ اس کے روز دکان یا کارخانہ وغیرہ جو بھی روزی کے ذریعہ کا مقام ہے وہاں پر باوضو حالت میں تین مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور دکان میں چاروں طرف دیواروں پر اس پانی کو چھڑک دے ان شاء اللہ تعالی رزق میں روز بروز اضافہ ہوگا۔

وسعت رزق کے لئے 

 بعد نماز جمعہ پاک وصاف ہونے کی حالت میں ۲۵ مرتبہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ أَحْمَد رَّسُولُ اللهِ لکھ کر اپنے پاس رکھے ان شاء اللہ تعالی غیب سے رزق عطا ہوگا اور رزق میں کشادگی ہوگی۔

 رزق میں ترقی 

نماز فجر کے بعد سورہ مزمل سات بار پڑھیں، پھر باقی چار نمازوں کے بعد ایک مرتبہ پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف پڑھیں اور اس کے ساتھ گیارہ سو گیارہ مرتبہ یامغنی پڑھیں۔

رزق میں وسعت

 ایمان و جان و مال کی حفاظت کے لئے اور وسعت رزق کے لئے سورۃ یس پڑھیں۔ پھر آخر میں یا حَافِظُ يَا نَاصِرُ يَا متین تین مرتبہ پڑھیں۔ 

وسعت رزق کیلئے

 وسعت رزق و حفاظت و ترقی حافظہ کے لئے يَا بَاسِطُ يَا حَفِیظُ کی ایک تسبیح روزانہ پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف تین مرتبہ پڑھیں۔

وسعت رزق کے لئے

 بعد نماز فجر ستر مرتبہ اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُۚ-وَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ (سورۃ شوری ۴۲ آیت ۱۹) ضرورت مندوں کے لئے نادر تحفہ ہے