اسلام اور عملیات

رسول اللہ ﷺ نے دم کرنے کا حکم فرمایا

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں نبی کریم نےنظر بد سے دم کرنے کا حکم فرمایا۔( صحیح بخاری، باب رقیه امین ، ج 7 ص 132 در طوق الحماة )

یہ حدیث مسلم شریف میں بھی کچھ الفاظ کی تبدیلی سے موجود ہے۔(مسلم، کتاب الآداب، باب استحباب الرقية ، ج 4، ص 1725 ، دارا حیاء التراث العربی، بیروت)

حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں نبی کریم ﷺ نے ان کے گھر میں ایک لڑکی دیکھی جس کے چہرے پر زرد چھائیاں تھیں یعنی زردی تھی تو حضور نے ارشاد فرمایا۔ اس کو دم کردو کہ اسے نظر بد ہے۔(بخاری ، باب رقية العين – 7 ، ص 132 ، دار طوق النحاة )

یہ حدیث مسلم شریف میں بھی کچھ الفاظ کی تبدیلی سے موجود ہے(مسلم، کتاب الآداب، باب استحباب الرقية ، ج 4، ص 1725 ، دار احياء التراث العربى (بيروت) 

(احکام تعویذات مع تعویذات کا ثبوت ص، 28)