جو شخص چاہتا ہو کہ اللہ پاک اسے راہ ہدایت پر گامزن کر دے اور اسے توفیق دے کہ وہ اپنے نفس کو تابع کر کے راہِ ہدایت پر چل سکے اور اللہ تعالی سے پناہ مانگ لے شیطان کے لیے وہ اس اسم پاک(یا رشید) کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 514 مرتبہ بعد از نماز عشاء ادا کرے اور غریبوں اور محتاجوں میں حسب توفیق رزق تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ وہ راست باز بن جائے گا۔ سعادت مندی کی تمام راہیں اس پر کھل جائیں گی اور اس وظیفے کی برکت سے وہ ایک اچھا انسان بن جائے گا۔ اس وظیفے کی برکت سے ایک فیض اور حاصل ہو گا کہ اس کا ہر ایک نیک عمل بارگاہ الہی میں قبول ہو گا وہ کبھی راہ ہدایت سے نہیں بھٹکے گا۔